وزیراعلی بلوچستان سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات، نگران وزیراعلی کے نام پر مشاورت

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان سے اپوزیشن لیڈر نے ملاقات کی اور  نگران وزیراعلی کے نام پر مشاورت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعلی کے ناموں پر مشاورت کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں طے کیا کہ نگران وزیراعلی کے حتمی نام کا فیصلہ باہمی اتفاق رائے سے کیا جائے گا اور حتمی فیصلے تک مشاورت کے لیے ملاقاتیں جاری رکھی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔