- عالمی بنیک کا 50 ہزارسے کم کمانے والے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ
- سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد پہلی بار عمران خان اور شاہ محمود کی ملاقات
- شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں بول پڑے
- حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 557 ملزمان گرفتار، 3 ارب سے زائد کی کرنسی برآمد
- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
- نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف
- ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے، پوپ فرانسیس
- ورلڈ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید

فلسطینی نوجوانوں کو پناہ گزین کیمپ میں چھپا مار کارروائی کے دوران شہید کیا گیا؛ فوٹو: فائل
غزہ: مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی کے دوران مزید 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جیریکو میں اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ نوجوانوں کے سینے میں گولی لگی تھی اور ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ زخموں کے معائنے سے پتا چلا کہ گولیاں کافی دیر پہلے اور انتہائی قریب سے ماری گئی تھیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر زخمی نوجوانوں کو تاخیر سے اسپتال منتقل کیا اگر انھیں بروقت لایا جاتا تو زندہ بچایا جا سکتا تھا۔
شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 16 سالہ قصے الوالجی اور 25 سالہ محمد نجوم کے نام سے ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے تازہ ترین ہلاکتوں پر تبصرہ کرنے کے لیے اے ایف پی کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
یاد رہے کہ اسی علاقے میں اسرائیلی فوج اور تحریک آزادی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی تاہم یہ واضح نہیں شہید ہونے والے نوجوان بھی اس جھڑپ میں شامل تھے۔
رواں سال اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 220 سے تجاوز کرگئی جب کہ 28 اسرائیلی، ایک اطالوی اور ایک یوکرینی باشندہ بھی مارا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔