- کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
- بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
- موٹروے پولیس نے 6 لاکھ روپے کا سونا مالک کو لوٹادیا
- ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان
- انتخابات کا اعلان ہوتے ہی روپوش رہنما سامنے آجائیں گے، پی ٹی آئی
- اسرائیل کو تسلیم کرنا مزاحمت چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے؛ ایران
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- 54 سالہ گریگ فرگس کینیڈا کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام اسپیکر بن گئے
- سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست دائر
- ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہائیکورٹ
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد
- جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا
- ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار
- اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک
- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
- لکی مروت؛ امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان کی خودکشی
سندھ میں بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث ٹیچر کی رہائی کالعدم

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس دوبارہ چلانے کا حکم دے دیا
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے خیر پور میں بچوں سے ریپ سے متعلق ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ ٹرائل کرنے اور ملزم سارنگ کو تحویل میں لینے کا حکم دیدیا۔
جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سنگل بینچ کے خیر پور میں بچوں سے ریپ کے مقدمے میں ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سارنگ شر پر قتل، جائیداد پر قبضہ اور بچوں سے ریپ کے 8 مقدمات ہیں۔ ان مقدمات کے نجی طور پر صلح ہوئی اور مقدمات ختم کر دیئے گئے۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر سلیم برڑو نے کہا کہ کم عمر بچوں سے ریپ کیئے گئے اس میں صلح نہیں ہو سکتی ہے۔ ٹرائل کورٹ میں بطور شواہد پیش کی گئں یو ایس بی کا فرانزک معائنہ نہیں کرایا گیا۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس دوبارہ چلانے کا حکم دے دیا اور آئی جی سندھ کو بچوں سے ریپ کے متعلق یو ایس بی کا دو ماہ میں فارنزک کرانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے حکم دیا کہ اگر پاکستان میں کسی اچھی شہرت رکھنے والی فارنزک لیب نہیں تو بیرون ملک سے تجزیہ کرایا جائے۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ یو ایس بی بڑے عرصے تک پڑی رہی ہے وہ انکرپٹ یا ٹیمپر بھی ہو سکتی ہے۔
عدالت کی ضلعی کے ناظر کو ہدایت کی کہ یو ایس بی کو فوری طور پر تحویل لیا جائے۔ یو ایس بی پہلے جائزہ لیا جائے وہ کس حالت میں ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یورپ جیسے خطے میں شراب کی سب کو اجازت ہے لیکن استاد نہیں پی سکتا۔
جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر استاد بچوں سے ریپ کر رہا ہے ، اور پھر بری بھی ہو گیا۔ قرآن پر فیصلہ کیا اور ملزم کو چھوڑ دیا۔
متاثرین کے وکلا نے موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر بھی ملزم کا رشتہ دار اور دوسرے عہدوں پر اہم رشتہ دار تھے۔ اس کیس کو دوسرے ضلع میں منتقل کیا جائے۔
عدالت نے ملزم سارنگ شر کو تحویل میں لینے کا حکم دے دیا اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ پولیس نے سارنگ شر کو کورٹ روم کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔
خیرپور میرس کے جوڈیشل میجسٹریٹ نے فریقین کے درمیان صلح کی درخواست منظور کر لی تھی۔ عدالت نے کیس کے فیصلہ کا سرکاری درخواست پر نوٹس لیا تھا اور سندھ حکومت کی اپیل منظور کرکے کیس دوبارہ ٹرائل کے ماتحت عدالت کو بھیج دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔