- سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد پہلی بار عمران خان اور شاہ محمود کی ملاقات
- شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں بول پڑے
- حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 557 ملزمان گرفتار، 3 ارب سے زائد کی کرنسی برآمد
- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
- نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف
- ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے، پوپ فرانسیس
- ورلڈ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
شہباز شریف کی اہلیہ کی طبیعت تاحال ناساز، لندن منتقلی کا امکان

(فوٹو: فائل)
لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور انہیں مزید علاج کے لیے لندن منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
بیگم نصرت شہباز کو ایک ہفتے تک اتفاق اسپتال ماڈل ٹاؤن میں زیرعلاج رہنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا، تاہم ان کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور انہیں مزید علاج معالجے کے لیے لاہور سے لندن منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف اپنی اہلیہ کے ہمراہ ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں لندن روانہ ہوں گے۔ بیگم نصرت شہباز کو ان کے معالجین کی اجازت کے بعد ہی لندن لے جانے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ معالجین ہی طے کریں گے کہ بیگم نصرت شہباز کو عام کمرشل پرواز کے ذریعے لندن لے جایا جائے یا پھر خصوصی ائرایمبولینس کا بندوبست کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے دیگر اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ بیگم نصرت شہباز اس سے پہلے بھی لندن میں زیرعلاج رہی ہیں۔ بیگم نصرت شہباز کے علاج تک شہباز شریف کا لندن ہی میں قیام کا امکان ہے۔
پارٹی ذائع کے مطابق لندن میں شہباز شریف اپنے بھائی اور پارٹی قائد نواز شریف سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس دوران دیگر پارٹی رہنماؤں مریم نواز، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ اور رانا تنویر کا بھی لندن روانگی کا امکان ہے۔ لندن میں مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات اور نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی پر مشاورت کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔