- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
- کمشنر کراچی کا ڈی سیز کو شہر کی بلند عمارتوں کا فائرسیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم
- بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، پولیس
- مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹس اطہر
- سندھ؛ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور ناظمین امتحانات کی اسامیوں کے اشتہار جاری کرنیکا فیصلہ
- اسرائیلی یرغمالی حماس کے سربراہ کے حسن سلوک کے معترف
- قومی کرکٹرز کی شکایت؛ رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار
- بلوچستان؛ مسجد میں فائرنگ سے قتل، پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام
- ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ وسیم اکرم نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا
- دورات عدت نکاح، مفتی سعید اور عون چوہدری کے بیانات قلمبند، نکاح کو غیرشرعی قرار دیدیا
سابقہ حکومت کی پالیسیوں میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، مقبول باقر

کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنا ہوگا، نگراں وزیراعلی سندھ
کراچی: نامزد نگران وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں انہیں خوش اسلوبی سے نبھائیں گے۔
نامزد نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے چلائیں گے آج میری تقریب حلف برداری ہے جس کے بعد نگراں کابینہ پر بھی مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگا
نگران وزیراعلی کا کہنا تھا کہ محروم طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے بیوروکریسی کو مکمل ٹھیک کرنے کا دعوی نہیں کرتا مگر اس میں عوامی خدمت کا جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کرونگا جو موجودہ نظام ہے اسی سے کام لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ہم الیکشن کمیشن کو آئین اور قانون کے تحت معاونت فراہم کریں گے پرامن اور شفاف انتخابات کیلئے تمام تر کوششیں کریں گے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا حلف برداری کے بعد حکومتی پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا اگر کہیں ضرورت پڑی تو نئی پالیسیز لائیں گے اس کم عرصے میں سابقہ حکومت کی چھوڑی ہوئی پالیسیوں میں رکاوٹ نہ بننے کی کوشش کریں گے موجودہ پالیسیوں سے کام چلائیں گے۔
کراچی سے متعلق سوال پر نگراں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ کراچی میں مسائل ہیں سوا کروڑ کی آبادی نقل مکانی کرتی ہے اس وجہ سے مسائل جنم لیتے ہیں کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔