- انتخابات کا اعلان ہوتے ہی روپوش رہنما سامنے آجائیں گے، پی ٹی آئی
- اسرائیل کو تسلیم کرنا مزاحمت چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے؛ ایران
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- 54 سالہ گریگ فرگس کینیڈا کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام اسپیکر بن گئے
- سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست دائر
- ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہائیکورٹ
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد
- جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا
- ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار
- اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک
- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
- لکی مروت؛ امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان کی خودکشی
- انصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، وردیاں پھاڑ دیں
- فخر زمان کا کیچ تھامنے پر ڈیوڈ وارنر کا ’’پشپا راج‘‘ کے انداز میں جشن
- نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے، اسکاٹ اسٹائرس
- چین کیلیے پروپیگنڈے کے عوض رقم لینے کا الزام، صحافیوں کے گھروں پر چھاپے
وفاقی و نگراں صوبائی حکومتیں انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن

(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وزیراعظم اور نگراں وزرائے اعلیٰ کو انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا جس میں ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فلیڈ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، نگران وزرائے اعلی سندھ، بلوچستان کو مراسلہ جاری کیا جس میں اہم ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، جس کے بعد صاف شفاف اور بروقت انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ائینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مراسلے میں نگراں حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، نگران حکومتیں صاف شفاف اور برووقت انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں اور انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔
سیکریٹری نے مراسلے میں ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلے نہ کیے جائیں جبکہ وفاقی اور صوبائی و مقامی اداروں میں ہر قسم کی بھرتی پر عائد پابندی پر عمل کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ہر قسم کی ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ اداروں میں بھرتی ہونے والی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلی، کابینہ ارکان، مشیران اور ممبران اسمبلی سے سرکاری رہائشگاہیں فوری خالی کرانے اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی بھی ہدایت کردی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔
علاوہ ازیں مراسلے میں الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، وزرائے اعلی اور کابینہ ارکان سے اثاثوں کی تفصیلات 3 روز میں طلب کر لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔