- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
- نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف
- ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے، پوپ فرانسیس
- ورلڈ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
- کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
- بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
- موٹروے پولیس نے 6 لاکھ روپے کا سونا مالک کو لوٹادیا
شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

فوٹو فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جسٹس بابر ستار کی عدالت سے جاری شہریار آفریدی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کے تحریری حکمنامہ میں کہاگیا ہے کہ درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ شہریار آفریدی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا یہ ساتواں آرڈر ہے، اسلام آباد، کے پی کے اور پنجاب میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کے ایم پی او آرڈرز متعلقہ ہائی کورٹس کالعدم قرار دے چکی ہیں۔
وکیل نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے نہ صرف آرڈر کالعدم کیا بلکہ آئندہ ایسا آرڈر پاس نہ کرنے کی بھی ہدایات دیں۔
عدالت نے کہاکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پیش ہو کر مطمئن کریں کہ ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر قانون کے مطابق ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ایس ایچ او تھانہ مارگلہ اور ایس ایس پی آپریشن کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔ 24 گھنٹے میں تحریری جواب دیں کہ انہیں انصاف کی راہ میں رکاوٹ پر سزا کیوں نہ سنائی جائے؟
عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پولیس، آئی جی جیل خانہ جات، سپرنٹنڈنٹ جیل شہریار آفریدی کو عدالت پیش کرنے کو یقینی بنائیں۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو کل صبح دس بجے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش کرنے کاحکم دےدیا۔
اس کیس کی سماعت بھی جسٹس بابر ستار نے کی اور درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔
عدالتی حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایم پی او کے تحت کیے گئے تمام آرڈرز کا ریکارڈ پیش کریں،وہ افراد بھی پیش ہوں جنہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو معلومات دیں کہ شاندانہ گلزار نقص امن کے لیے خطرہ ہیں۔
آئی جی پولیس، آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل شاندانہ گلزار کی عدالت پیشی کو یقینی بنائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔