نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسٹاف رپورٹر  منگل 15 اگست 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 اگست بروز جمعہ  درخواست کی سماعت کرے گا۔  جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی تین رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

نیب ترامیم کیخلاف کیس کی اب تک 47 سماعتیں ہو چکی ہیں، سپریم کورٹ نے رواں سال 16 مئی کو کیس کی آخری سماعت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔