نگراں وزیراعظم کی فضل الرحمان کے گھر آمد، باجوڑ دھماکے پر اظہار افسوس

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2023
فضل الرحمان کی نگراں وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد (فوٹو فائل)

فضل الرحمان کی نگراں وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد کے موقع پر نگراں وزیراعظم کے ہمراہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے باجوڑ میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق کارکنوں کے لیے فاتحہ خوانی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ملک میں دہشت گردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔