- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
- دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا
- گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
- عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا
- کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں! سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود
- ایلون مسک غزہ آکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی بھی دیکھیں؛ حماس
- لاپتہ بلوچ طلبہ بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم پر مقدمہ ہوگا اور گھر جانا پڑے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 61ہزار500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور
- کراچی میں سردی شروع، موسم دن میں خشک اور رات میں خنکی ہوگی
- کراچی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا
- دورہ آسٹریلیا؛ کس کھلاڑی کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا
- سائفر کیس: عمران خان کے جیل ٹرائل کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ
- بنوں؛ پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
- بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ
- 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس؛ عمران خان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری
- پرتھ ٹیسٹ؛ باؤنسی وکٹ اور فاسٹ ٹریک کیلئے ڈراپ اِن پچز کا کام مکمل
امریکی جیلوں میں انتہا کی گرمی سے قیدیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/08/2524328-prisonscaled-1692115110-230-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
اٹلانٹا: دنیا کے باقی خطوں کی طرح امریکا بھی شدید درجہ حرارت کی لپیٹ میں ہے اور غالباً اس کی قیمت سب سے زیادہ وہاں کی جیلوں میں بند قیدی چکا رہے ہیں جن میں خودکشی کی شرح کافی حد تک بڑھ گئی ہے۔
گرمی میں امریکی جیلوں کی ابتر حالت لوزیانا جیل کے نظام کے ایک جائزے کے دوران سامنے آئی جس کی قیادت ایموری یونیورسٹی رولنز سکول آف پبلک ہیلتھ میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم ڈیوڈ کلاؤڈ کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بغیر ایئر کنڈیشننگ اور حبس میں رہ رہے قیدیوں کی ذہنی صحت خراب ہورہی ہے جس کی وجہ سے اُن میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا ہے۔
مطالعے میں ظاہر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جیل میں خودکشی کی شرح مزید 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ڈیوڈ کلاؤڈ نے کہا کہ جیلوں کے اندر بہت سی جگہیں جہاں قیدی کھانا کھاتے، کام کرتے اور سوتے ہیں وہاں ہوا کا انتظام نہیں ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اگرچہ شدید گرمی کسی بھی ماحول میں سب کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے لیکن جیل کی آبادی خاص طور پر اس سے متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب شدید گرمی کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں اور میرے خیال میں زیادہ تر لوگ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ کس طرح گرمی میں زیادہ وقت گزارنا ان کی توانائی کی سطح، مزاج اور مجموعی صحت کو متاثر کرتا ہے۔ ہمارے پاس لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے سسٹم موجود ہیں کہ وہ کیا کیا احتیاط برتیں لیکن قیدی اس سے محروم ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔