خیبر؛ نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، پولیس اہلکار قتل

ویب ڈیسک  بدھ 16 اگست 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

خیبر: تھانہ حدود باڑہ علاقہ کندے ویراں خیل میں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈوگرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ شام بھی تھانہ باڑہ کے حدود میں ایک پولیس اہلکار کو دہشت گردوں نے قتل کر دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔