صدر میں جیولر سے 2 کروڑ روپے لوٹنے والے 4 ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 16 اگست 2023
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

  کراچی: رینجرز اورپولیس نے صدر میں جیولر سے 2 کروڑ روپے لوٹنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول، لوٹی گئی رقم ایک کروڑ بانوے لاکھ روپے، 2 موٹر سائیکلیں اور 12 موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان شہر بھر میں جیولری شاپس اور گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وراداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

b1

رینجرز کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل علی موسیٰ اورایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 اگست کو پریڈی تھانے کی حدود میں جیولرکے ملازم سے 2 کروڑ 22 لاکھ روپے لوٹنے کی واردات ہوئی تھی جس پر رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طورپر کام شروع کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: 2کروڑ 22لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج

b4

انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش پورے ملک میں وارداتیں کرنے والا گروہ سامنے آیا جس پراورنگی ٹاؤن، صدر اوردیگرعلاقوں میں کارروائیاں کی گئیں اورلوٹ مارمیں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

b 2

حکام کے مطابق گرفتارملزمان نے صدرمیں صراف سے 200 ڈالر لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کا گروہ شانگلہ سے تعلق رکھتا ہے اور وہ باقاعدہ ریکی کے بعد وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان واردات کے لیے ہر ساتھی کو ایک ٹاسک دیتے تھے۔

b3

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیرنے کہا کہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مضبوط کیس بنایا جائے تاکہ وہ جلد جیل سے باہر نہ آسکیں۔ گرفتارملزمان کے گینگ میں اوربھی ساتھی شامل ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

b 5

پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ جیولر یاسین فاروق اور تاجر رہنما محمد ارشد نے ڈی جی رینجرزسمیت پولیس حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رقم لوٹی گئی تھی اور وہ بالکل ٹوٹ چکے تھے، الحمد للہ ہماری ریکوری ہوگئی ہے۔ رینجرزاور پولیس کے شکرگزار ہیں جن کی وجہ سے ملزمان گرفتار ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔