- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
- دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا
- گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
- عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا
- کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں! سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود
- ایلون مسک غزہ آکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی بھی دیکھیں؛ حماس
- لاپتہ بلوچ طلبہ بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم پر مقدمہ ہوگا اور گھر جانا پڑے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 61ہزار500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور
- کراچی میں سردی شروع، موسم دن میں خشک اور رات میں خنکی ہوگی
- کراچی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا
- دورہ آسٹریلیا؛ کس کھلاڑی کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا
- سائفر کیس: عمران خان کے جیل ٹرائل کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ
- بنوں؛ پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
- بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ
- 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس؛ عمران خان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری
- پرتھ ٹیسٹ؛ باؤنسی وکٹ اور فاسٹ ٹریک کیلئے ڈراپ اِن پچز کا کام مکمل
- برازیل میں ملے قدموں کے نشان سے ڈائناسور کی نئی نسل دریافت
- کیلے کی شکل میں ہتھوڑے بنانے والی جاپان کی عجیب و غریب فیکٹری
- شدید جلے جسم پر جِلد لگانے کا نیا طریقہ کار وضع
- کاروباری اعتماد میں امید افزا اضافہ، بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی غیرقانونی پرسنل لون ایپس کے خلاف بڑی کارروائی

—(فوٹو : فائل)
کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 120 غیرقانونی پرسنل لون ایپس بند کروا دی ہیں
تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نےصارفین کے تحفظ کے پیش نظر گوگل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سےگوگل اور ایپل کے پلے سٹور پر دستیاب ، 120 غیر قانونی لون ایپس کو بند کروا دیا ہے۔
حال ہی میں غیر قانونی پرسنل لون ایپس کا رجحان منظر عام پر آیاجس میں صارفین کو گمراہ کن معلومات فراہم کرنے،ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں، اور وصولی کے غیر موذوں طریق کار بارے میں سنگین شکایات موصول ہوئیں ایس ای سی پی نے نہ صرف لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں (این بی ایف سیز) کے لیے اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو سخت کیا بلکہ غیر مجاز اور غیر قانونی قرضوں کی ایپس کو بند کرنے کے لیے موثر اقدامات بھی کیے ہیں۔
ایس ای سی پی کی جانب سے موثر نگرانی اور صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے نتیجے میں ایس ای سی پی نے غیر قانونی طور پر چلنے والی 120 پرسنل لون ایپس کو فوری طور پر بلاک کرنے کے لئے گوگل اور پی ٹی اے کو رپورٹ کیا۔
اس کے علاوہ ، ان غیر قانونی ایپس چلانے والے افراد کے خلاف الیکٹرانک جرائم کے روک تھام کے ایکٹ 2016 کے مطابق مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھیجا گیا ۔ ایس ای سی پی غیر قانونی ایپس کی موجودگی کے لیے گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کرتا ہےایس ای سی پی کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں، گوگل نے پاکستان کے لئے پرسنل لون ایپ کی نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، جس کے مطابق گوگل صرف ایس ای سی پی سے منظور شدہ پرسنل لون ایپس کو اپنے گوگل پلے اسٹور پر جگہ دیتا ہے۔
ڈیجیٹل ایپس سے قرض حاصل کرنے والے صارفین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ صرف لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کی منظور شدہ ایپس سے ہی قرض حاصل کریں۔ ایس ای سی پی کے ریگولیٹری فریم ورک کی تحت منظور شدہ ایپس کے لیے لازمی ہے کہ صارف کو قرض کے چارجز ، قرض کی مدت، قسطوں اور دیگر چارجز کی واضح معلومات فراہم کرے ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل ذرائع سے قرض فراہم کرنے والی لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کی جانب سے ریگولیٹری فریم ورک اور دیگر معیارات پر عمل درآمد کا آڈٹ بھی شروع کر رکھا ہے تا کہ ان کمپنیوں میں بھی ممکنہ ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں، وغیرہ کا جائزہ لیا جا سکے جن این ابی ایف سیز کا جائزہ لیا جا رہا ہے وہ کل ڈیجیٹل قرضوں کا 95 فیصد فراہم کرتی ہیں
عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ لائسنس یافتہ این بی ایف سیز اور منظور شدہ لون ایپس کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میںایس ای سی پی کے کمپلنٹ پورٹل پر شکایات درج کرائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔