- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
- بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل، ایف آئی اے سے جواب طلب
- ورلڈ کپ2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی
- نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد احتساب عدالتوں میں مزید ریفرنسز کا ریکارڈ پیش
- 10 منافع بخش، 10 خسارے کے شکاراداروں کی فہرست جاری
- حکومتی اداروں کے نقصانات 500 ارب ہیں، نجکاری تیار لسٹ کے تحت ہوگی، وزیر خزانہ
- اخلاقیات کا جنازہ: جواب دہ کون؟ حل کیا ہے؟
منسا ملک نے علیزے شاہ کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست جمع کرادی

فوٹو: فائل
اسلام آباد: اداکارہ منسا ملک نے ساتھی اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف تشدد کی ایف آئی آر درج کرادی۔
منسا ملک نے اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ علیزے شاہ نے 15 اگست کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان کے اوپر جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
منسا ملک نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ علیزے شاہ نے مجھے جوتوں سے بھی مارا اور میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔ انہوں نے علیزے شاہ پر منشیات استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
منسا ملک نے اپنی شکایت میں مزید کہا کہ علیزے شاہ مجھ سے پیشہ ورانہ طور پر حسد کرتی ہے۔ اس سے پہلے بھی اسکی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیاپر وائرل ہوچکی ہیں۔
انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس سے قبل بھی ایک پروڈکشن ہاؤس نے علیزے شاہ کے پریشان کن رویے کی وجہ سے ایک ڈرامے کی شوٹنگ روک دی تھی اور علیزے کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ ماضی میں بھی مختلف تنازعات کا شکار رہی ہیں۔ انکی گاڑی میں سگریٹ پیتے ہوئے ایک ویڈیو وائل ہوئی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں اداکار یاسر نواز نے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوفناک قرار دیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے اپنے اس بیان پر اداکارہ سے معافی مانگ لی تھی۔
بعدازاں نومبر 2021 میں اداکار نوید رضا نے بھی احسن خان کے شو میں اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ علیزے شاہ نے یاسر نواز اور ہمایوں سعید کے ساتھ برا سلوک کیا۔
علیزے شاہ نے کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کرلی تھی، انکے مقبول ڈراموں میں آئی ایس پی آر کے تحت بننے والا ڈرامے عہد وفا سمیت عشق تماشہ اور دل موم کا دیا شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔