نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری کیلیے حکومت نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی

ویب ڈیسک  بدھ 16 اگست 2023
 فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 کوئٹہ: نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر حکومت نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔

نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی میں عبدالقدوس بزنجو، سردار عبدالرحمان کھیتران اور زمرک خان اچکزئی شامل ہیں۔

دوسری جانب نگراں وزیر اعلی بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر پی ڈی ایم تقسیم کا شکار نظر آرہی ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ جے یوآئی نے عثمان بادینی اور بی این پی( مینگل ) نے حمل کلمتی کو نگران وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا تھا، اب قائد حزب اختلاف کی جانب سے حمل کلمتی کی بجائے پارلیمانی کمیٹی کے لیے علی مردان ڈومکی کا نام دیا گیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ علی مردان ڈومکی حزب اختلاف کی جانب سے امیدوار نہیں تاہم وہ جام کمال اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

علی مردان کے حوالے سے قائد حزب اختلاف نے بی این پی کو اعتماد میں نہیں لیا اور ہم اس نام کی حمایت نہیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔