پاکستانی ڈراموں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، انوپم کھیر

عمیر علی انجم  جمعـء 9 مئ 2014
فن کی کوئی سرحدنہیں ہوتی،جب بھی پاکستان آیا تو نئے ٹیلنٹ سے ملوں گا، انوپم کھیر فوٹو: فائل

فن کی کوئی سرحدنہیں ہوتی،جب بھی پاکستان آیا تو نئے ٹیلنٹ سے ملوں گا، انوپم کھیر فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سے دوست ہیں ان سے ملاقات کے لیے کبھی وقت ملا تو پاکستان آونگا۔ اکثر پاکستانی ڈرامے دیکھتاہوں توکچھ نہ کچھ سیکھنے کاموقع ملتاہے۔ پڑوسی ملک سے جو نوجوان ہمارے ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے آتے ہیں ان سے ملکرخوشی ہوتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان سے ممبئی گئے ہوئے نوجوان معذور فنکار جہانزیب اعوان سے ملاقات کے موقع پرکیا۔انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان،غلام علی اور عدنان سمیع نے اپنے فن کا لوہا انڈیا میں ہی نہیں دنیا بھر میں منوایا ہے ۔

فن کی کوئی سرحدنہیں ہوتی میں جب بھی پاکستان آیاتومزیدنئے ٹیلنٹ سے ملوں گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ نئے فنکاروں کے فن کو ضائع ہونے سے ہم ہی بچاسکتے ہیں ورنہ فنکارضائع ہو جاتاہے جہانزیب اعوان نے بتایاکہ انوپم کھیرکے ساتھ کام کرنے کاتجربہ اچھارہاوہ بہت اچھے انسان ہیں اورپاکستانی عوام سے بہت پیارکرتے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔