فیصل آباد میں نویں جماعت کا طالب علم آپریشن کے بعد لڑکی بن گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 9 مئ 2014

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

فیصل آباد: کامونکی کا رہائشی نویں جماعت کا  16 سالہ نعمان کامیاب آپریشن کے بعد لڑکی بن گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کامونکی کے رہائشی نویں جماعت کا طالب علم نعمان  گزشتہ کئی روز سے طبیعت خراب ہونے کے باعث فیصل آباد کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھا، ڈاکٹرز نے نعمان کا میڈیکل چیک اپ کیا تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس کے جسم میں ہارمونز کی تبدیلی کے باعث اس کی جنس تبدیل کرنا ضروری ہے جس پر ڈاکٹرز نے نعمان کے گھر والوں کی اجازت سے اس کا 40 منٹ تک کامیاب آپریشن کر کے اس کی جنس تبدیل کر کے اسے لڑکی بنا دیا۔

نعمان کے والد کا کہنا تھا کہ وہ نعمان کے کامیاب آپریشن پر بہت خوش ہیں، پہلے ان کے 2 بیٹے تھے، انہیں بیٹی کی بہت خواہش تھی جو نعمان کی صورت میں انہیں مل گئی۔ ان  کا کہنا تھا کہ ابھی ہم نے نعمان کے نام کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا تاہم جیسے وہ  اسپتال سے گھر منتقل ہوگا اس کا نام بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔