شاہین اور حارث کا خوف؛ بھارتی سلیکشن کمیٹی کوہلی کا نام لینے پر مجبور

ویب ڈیسک  منگل 22 اگست 2023
بھارتی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اجیت اگرکر نے میچ سے قبل لفظی جنگ چھیڑ دی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اجیت اگرکر نے میچ سے قبل لفظی جنگ چھیڑ دی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اجیت اگرکر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل لفظی جنگ چھیڑ دی۔

گزشتہ روز بھارتی سلیکشن کمیٹی چیئرمین اجیت اگرکر اور کپتان روہت شرما نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایشیاکپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف کوئی پلان ہے؟۔

جس پر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’ویرات کوہلی انہیں دیکھ لیں گے‘‘۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارتی ٹیم کے اسکواڈ میں کے ایل راہول اور بمراہ کی واپسی

قبل ازیں ایشیاکپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کے اعلان کے بعد سابق کرکٹرز مدن لعل، عرفان پٹھان اور سنجے منجریکر نے ٹیم کی سلیکشن پر سوال اُٹھائے تھے جبکہ انجرڈ کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دینے پر اجیت اگرکر پر تنقید بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ، ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم میں نائب کپتانی کی جنگ چھڑگئی

دوسری جانب سوشل میڈیا پر پاکستانی فینز کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے سابق پلئیرز ایک مرتبہ پھر بڑی باتیں کررہے ہیں جس کا نتیجہ کہیں شکست کی صورت نہ بھگتنا پڑ جائے۔

واضح رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو ایشیاکپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔