بھارتی معروف گلوکار راجو پنجابی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  منگل 22 اگست 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

چندی گڑھ: بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار راجو پنجابی انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کے انتقال نے ان کے مداحوں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ 40 سالہ نوجوان گلوکار کا ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوا۔ مبینہ طور پر وہ ایک نامعلوم بیماری مبتلا تھے اور زیر علاج تھے تاہم ان کی صحت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

راجو پنجابی کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کے سیاست دانوں اور مشہور شخصیات سمیت کئی لوگوں نے گلوکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے X پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ مشہور ہریانوی گلوکار اور میوزک پروڈیوسر راجو پنجابی جی کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ ان کی موت ہریانہ کی میوزک انڈسٹری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔