پاکستانی نیوز چینلز دیکھ کر اردو کا تلفظ درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں، پریم چوپڑہ

عمیر علی انجم  ہفتہ 10 مئ 2014
کراچی آنا چاہتاہوں مگرنجی مصروفیت اجازت نہیں دیتی، جلدپاکستان آؤں گا، پریم چوپڑہ۔ فوٹو: فائل

کراچی آنا چاہتاہوں مگرنجی مصروفیت اجازت نہیں دیتی، جلدپاکستان آؤں گا، پریم چوپڑہ۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی اداکارپریم چوپڑہ نے کہاہے کہ پاکستانی نیوزچینلزدیکھ کراردوکاتلفظ درست کرنے کی کوشش کرتاہوں پاکستانی جتنی شائستہ اردوبولتے ہیں سن کراچھالگتاہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پریم چوپڑاکاکہنا تھاکہ کراچی آنا چاہتاہوں مگرنجی مصروفیات اجازت نہیں دیتی جلدپاکستان آوں گا ۔ جوفنکارپاکستان سے ہمارے ہاں کام کے لیے آتے ہیں میں ان کی قدر کرتا ہوںاورکوشش کرتاہوں کہ انھیں سپورٹ کرسکوں کراچی سے جوبھی مہمان آتاہے۔

اس کی زبان سننااچھالگتاہے اوربہت کچھ نیاسیکھنے کاموقع بھی ملتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں پریم چوپڑہ کاکہناتھاکہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کوابھی بہت محنت کی ضرورت ہے اس حوالے سے باقاعدہ ورکشاپس کااہتمام کیاجائے توبہتری آسکتی ہے مگرپاکستان کے ڈرامے کاجواب نہیں ہے بہت سے بھارتی فنکارپاکستانی ڈرامے دیکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔