اسپین: خاتون کھلاڑی سے نازیبا حرکت، فٹبال فیڈریشن چیف کیخلاف تحقیقات

ویب ڈیسک  بدھ 23 اگست 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

میڈریڈ: اسپین کی حکومت نے ویمن ورلڈ کپ کی ایک کھلاری سے نازیبا حرکت کرنے پر فٹبال فیڈریشن کے چیف کیخلاف تحقیقات کی ہدایت کردی ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن (آر ایف ای ایف) کے سربراہ لوئس روبیلز کے خلاف اسپین کی حکومت نے شفاف تحقیقات اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

لوئس روبیلز نے سڈنی میں انگلینڈ کے خلاف ویمن فٹبال فائنل میں اپنی ٹیم کی فتح کے بعد ایک کھلاڑی جینی ہرموسو کو بوسہ دیا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: خاتون کھلاڑی کو بوسہ دینے پر اسپین فٹبال چیف کو تنقید کا سامنا

 

46 سالہ روبیئلز نے معافی مانگنے کے بجائے ابتدائی طور پر اپنے ناقدین پر جوابی حملہ کیا۔ آر ایف ای ایف نے واقعے کے بعد ہنگامی میٹنگ بلائی اور روبیلز کے خلاف کارروائی کے لیے بڑھتے دباؤ کے پیش نظر واقعے کی اندرونی تحقیقات کو فعال کیا۔

اسپین کے سکریٹری برائے کھیل اور ملک کی اسپورٹس کونسل (سی ایس ڈی) کے صدر وکٹر فرانکوس نے کہا کہ اگر آر ایف ای ایف نے ایسا نہیں کیا تو کونسل کارروائی کرے گی، وہ اس کیس کو کھیلوں کی انتظامی عدالت میں اٹھا سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔