انگلینڈ: پہلی بار رحمِ مادر کی کامیاب پیوندکاری

ویب ڈیسک  بدھ 23 اگست 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

آکسفورڈ: برطانوی ڈاکٹروں نے پہلی بار رحمِ مادر کی پیوند کاری کرکے طبی تاریخ رقم کردی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ کے چرچل ہسپتال کے سرجنوں نے 9 گھنٹے اور 20 منٹ تک جاری رہنے والے آپریشن میں ایک خاتون کے رحم کو ان کی 34 سالہ بہن میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کیا۔ ڈونر کے رحم کو نکالنے کا آپریشن آٹھ گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

آپریشن کے سرکردہ سرجن رچرڈ اسمتھ نے برطانوی پریس ایسوسی ایشن کو بتایا کہ یہ ناقابل یقین تھا۔ میرے خیال میں یہ میرے سرجیکل کیریئر کا شاید سب سے زیادہ دباؤ والا ہفتہ تھا لیکن یہ ناقابل یقین حد تک مثبت بھی تھا۔

رحم کی وصول کنندہ خاتون میں Mayer-Rokitansky-Kuster-Hauser (MRKH) نامی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ ایک غیر معمولی حالت ہے جو خواتین کے تولیدی نظام کو متاثر کرتی ہے۔

یہ آپریشن اس لیے مشکل تھا کہ پوری رگوں اور نسیجوں کے ساتھ رحم مادر 34 سالہ خاتون سے نکالا گیا اور ان کی بہن میں منتقل کیا گیا تاکہ وہ ماں بن سکیں۔ اس آپریشن میں درجنوں ماہرین نے حصہ لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔