- اسپیشل اولمپکس پاکستان اور آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- خامنہ ای نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا
- کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف
- تحریک انصاف کا گنڈا پور کی گرفتاری کا دعویٰ، رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دیدیا
- ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، روایتی حریف بھارت کی پاکستان کے خلاف آسان ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری
- کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب
- اسرائیل میں مرکزی بس اسٹیشن پر حملہ؛ خاتون ہلاک،11 افراد زخمی
- کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا
- وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد
- پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم
- ایک صدر سیڑھیاں چڑھتے گرجاتا ہے اور ایک گولی کھاکر بھی کھڑا رہا، ایلون مسک
- پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو گرفتار کرلیا گیا، وکیل کا دعویٰ
- ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی
- پست ہمتی اور ذہنی دباؤ؛ بھارت میں ایک ہی دن میں 2 فوجیوں نے خودکشی کرلی
- تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات
- انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، اہم فاسٹ بولر شامل
- عمران خان کی بہنوں کا دہشت گردی کیس میں جسمانی ریمانڈ منظور
- حزب اللہ کے زیراستعمال پیجرز میں دھماکے، امریکی اخبار کے نئے انکشافات
- جے شنکر کا دورہ پاکستان، محسن نقوی کیساتھ کرکٹ ڈپلومیسی پر تبادلہ خیال کا امکان
- مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار
شعیب اختر کی زندگی پر بنی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا ٹیزر جاری
کراچی: پاکستان کرکٹ کے سابق اسٹار باؤلر شعیب اختر کی زندگی پر مبنی بائیوپک کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
فلم کے ٹیزر میں اداکار گوہر رشید قومی کھلاڑی کا کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔ ٹیزر میں شعیب اختر کے بچپن سے جوانی تک پیش آنے والے واقعات کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔
ٹیزر کی شروعات میں ایک بچے کو راولپنڈی کی گلیوں، سڑکوں اور بازاروں میں تیزی سے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
محمد فراز قیصر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار گوہر رشید سمیت سلیم معراج ، شفقت چیمہ، عمیر رانا، عدنان شاہ ٹیپو، رحیم پردیسی، عثمان پیرزادہ، سلمان شاہد، عمیر عالم و دیگر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ شعیب اختر کا دعویٰ ہے کہ اُنہوں نے اس فلم کی ریلیز کے خلاف عدالت سے حکمِ امتناع حاصل کر رکھا ہے شعیب اختر نے رواں سال کے آغاز میں ہی اپنی زندگی پر بنائی جانے والی اس فلم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اجازت کے بغیر فلم ریلیز کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔