ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال؛ جیل سے کی گئی پہلی ٹوئٹ مقبول

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اگست 2023
سابق امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 2021 میں مستقل طور پر بند کردیا گیا تھا، فوٹو: فائل

سابق امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 2021 میں مستقل طور پر بند کردیا گیا تھا، فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکا سابق صدر الیکشن مداخلت کیس میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہوگئے اور ساتھ ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایک (ٹوئٹر) نے ڈھائی سال سے بند ان کا اکاؤنٹ بھی بحال کردیا۔ 

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اشتعال انگیز تقریر اور کانگریس ہال پر حملے پر اکسانے کی وجہ سے 2021 میں مستقل طور پر بند کردیا گیا تھا جس پر ناراض ہوکر سابق امریکی صدر نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ تیار کرلی تھی۔

ٹوئٹر کو دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ایک ایلون مسک نے خرید لیا اور اس کا نام ایکس رکھ لیا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت نہ جاگی لیکن اب اچانک ان کا اکاؤنٹ بحال کردیا گیا۔

ایکس (سابق ٹوئٹر) پر 8 جنوری 2021 کے بعد پہلی ٹوئٹ کل کی گئی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ الیکشن مداخلت کیس میں کسی صورت سرینڈر نہیں کریں گے۔

یہ ٹوئٹ اس وقت سامنے آئی جب الیکشن میں مداخلت کے مقدمے میں صدر ٹرمپ کو گرفتاری کے چند لمحات بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : الیکشن میں مداخلت کا کیس، ٹرمپ کی گرفتاری اور رہائی 

ڈونلڈ ٹرمپ کی اکاؤنٹ بحالی کے بعد کی گئی پہلی ٹوئٹ کو اب تک 136 ملین سے زیادہ ویوز اور لاکھوں لائیکس مل چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد نومبر 2022 میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم سابق امریکی صدر نے کوئی ٹوئٹ نہیں کی تھی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔