محفوظ علاقوں میں رہائش سے امراضِ قلب سے اموات کے امکانات کم ہوجاتے ہیں

تحقیق میں علاقوں میں موجود مخصوص خصوصیات کے دل کے دورے اور فالج سے ہونے والی اموات پر اثر انداز ہونے کےمتعلق دیکھا گیا


ویب ڈیسک August 30, 2023

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جن کو اپنے علاقوں میں جرائم سے محفوظ ہوتے ہیں ان کے دل دورے سے موت واقع ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

محققین نے مطالعے میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ علاقوں میں موجود مخصوص خصوصیات دل کے دورے اور فالج سے ہونے والی اموات پر کتنی اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے چین سے تعلق رکھنے والے 35 سے 70 برس کے عمر کے درمیان تقریباً 36 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

ان افراد نے اپنے علاقوں کے ماحول کے متعلق سوالناموں کو پُر کیا۔ ان سوالناموں میں انہوں اپنے علاقوں میں جرائم سے تحفظ کا احساس، اپنے علاقے سے اطمینان، علاقہ کی خوبصورتی، دکانوں تک آسان رسائی اور دیگر عوامل کے متعلق بتایا۔

ماہرین نے تحقیق میں شامل افراد کی طبی تاریخ کا جائزہ بھی لیا۔ اوسطاً 12 سال کے تحقیق میں 2000 سے تھوڑی زیادہ اموات سامنے آئیں جن میں 765 اموات قلبی امراض سے تھیں۔

اس دوران 3000 قلبی مرض کے وقوعات (دل کے دورے اور فالج کے کیسز) بھی سامنے آئے۔

ایمسٹرڈم میں ای ایس سی کانگریس میں پیش کیے گئے مقالے کے مطابق تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے اپنے علاقوں کے محفوظ ہونے کے متعلق بتایا ان کے تحقیق کے دورانیے میں اموات کے امکانات میں 9 فی صد کم تھی۔ جبکہ قلبی امراض سے ہونے والی اموات کے امکانات 10 فی صد سے کم تھے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ماحول کے بہتر ہونے کا تعلق دل کے دورے اور فالج کے کیسز میں 6 فی صد کمی سے تھا۔

بیجنگ کے نیشنل سینٹر فار کارڈیو ویسکیولر سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف ڈاکٹر مینگیا لی کا کہنا تھا کہ ہمارے آس پڑوس کے ہماری صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے متعلق شواہد میں اضافہ ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں