- آٹزم؛ بچے، والدین اور معاشرے کا رویہ
- توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری
- پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، بیرسٹر سیف
- پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج؛ دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت اور داخلی راستے سیل
- پنجاب؛ ناقص کارکردگی پر وزارت تعلیم کے 3 افسران معطل
- آرمی چیف سے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- سینٹرل کنٹریکٹس؛ پی سی بی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی
- دلکش رنگوں والی روزیٹ نیبیولا کی تازہ تصویر جاری
- 50 ڈالر میں خریدی گئی سو سال پُرانی تصویر کی نیلامی لاکھوں ڈالر میں متوقع
- الزائمرز کی دوا میں اہم پیش رفت
- راولپنڈی؛ جائیداد کے تنازع پر گاڑیوں کے شوروم پر اندھا دھند فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی
- افغان اسپنر راشد خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
- پاکستان میں کم خرچ فیول کا حامل ٹریکٹر متعارف
- لبنان پراسرائیل کےحملوں میں شدت؛ گزشتہ 20 گھنٹوں میں 37 افراد شہید
- پی آئی اے کے بولی دہندگان ملازمین کو فارغ ، پنشن نہیں دینگے
- تعلیمی اخراجات جی ڈی پی کا صرف 1.5فیصد، 4 فیصد تک لانے کی سفارش
- وکلا تنظیموں نے آئینی ترامیم مسترد کر دیں، کنونشن کا اعلان
- اقتصادی رابطہ کونسل، دفاعی منصوبوں کیلیے 45 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی نے پروسیجر کمیٹی کے اقدامات چیلنج کردیے
- فیصلے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم پر غیر یقینی صورتحال برقرار
مناسب غذا سے ٹی بی انفیکشن 50 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے
کیپ ٹاؤن: تمام تر طبی ترقیوں کے باوجود اب بھی دنیا میں ٹی بی (تپِ دق) کے مریض موجود ہیں جبکہ پاکستان میں یہ ایک بڑا طبی چیلنج ہے۔ ماہرین نے اس امر کے مزید ثبوت پیش کئے ہیں۔
پہلی تحقیق تو بھارت کے ایک آزمائشی پروگرام سے آئی ہے جسے راشنز کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں بھارت میں پھیپھڑوں کی ٹی بی کے شکار کئی افراد میں غذائی سپلیمنٹ کے اثرات نوٹ کئے گئے تھے۔ نتیجہ سامنے آیا کہ اس سے ٹی بی کے اثر اور انفیکیشن کو ختم کرنے میں بہت مدد ملی۔
اس سے قبل ماہرین خبردار کرچکے ہیں ناکافی غذا اور ناقص خوراک سے جسم کا اندرونی دفاعی نظام کمزور ہوتا ہے۔ اس طرح ٹی بی کا حملہ بڑھ جاتا ہے۔ دوسری جانب مناسب غذا سے ٹی بی انفیکشن کو کم کیا جاسکتا ہے۔
اس ضمن میں دوسری تحقیق، جنوبی افریقہ کی اسٹیلن بوش یونیورسٹی نے کی ہے۔ ان کے مطابق صرف افریقہ میں ہی 2021 میں 16 لاکھ افراد ٹی بی کے ہاتھوں دم توڑ گئے۔ پھر یہ بھی معلوم ہوا کہ لاکھوں کیس ایسے ہیں کہ اگر ان مریضوں کو متوازن و مناسب غذا دی جائے تو ٹی بی کا اثرکم ہوسکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ٹی بی کو روکنے کے لیے ہمیں ایک سے زائد تدابیر پر کام کرنا ہوگا۔ تحقیق میں جنوبی افریقہ میں ٹی بی کے لیے مخصوص شفاخانہ کھولا گیا جہاں غذا پر زور دیا گیا تھا۔
اس میں 10 ہزار سے زائد گھروں کا جائزہ لیا گیا جہاں پھیپھڑوں کی ٹی بی کے 2800 سے زائد مریض موجود تھے۔ تمام مریضوں کو ماہانہ دس کلوگرام وزنی تھیلا دیا گیا جس میں چاول، دالیں، عمدہ تیل، خشک دودھ اور وٹامن کی گولیاں موجود تھیں۔ اکثر مریضوں نے چھ ماہ تک انہیں استعمال کیا۔
نتائج بتاتے ہیں کہ متوازن غذا نے ٹی بی کے خلاف ویکسین کا کام کیا کیونکہ جن گھرانوں کو راشن دیا گیا وہاں ٹی بی کے نئے مریض بہت ہی کم سامنے آئے۔ اس طرح معلوم ہوا کہ اگر چند ماہ بھی مناسب غذا دی جائے تو ٹی بی کے حملے سے 50 فیصد تک بچاجاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ مناسب غذا دیگر بیماریوں سے بھی بچاتی ہے، جن میں خون کی کمی، سانس کے امراض اور ڈائریا وغیرہ شامل ہیں لیکن مطالعے میں ٹی بی کو ہی ہدف بنایا گیا تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ غریب افراد کے پہلے دو ماہ میں غذا کی وجہ سے وزن بڑھا اور ٹی بی سے موت کی شرح 60 فیصد تک کم ہوگئی جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ مسلسل چھ ماہ تک غذا دینے کے بھی بہت اچھے نتائج سامنے آئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔