- ایف آئی اے کی کارروائی؛ جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والامسافر گرفتار
- اسرائیلی جارحیت کا ایک سال: کراچی میں سیکڑوں مقامات پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
- اسلام آباد سے گرفتار خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
- کراچی کا پارہ 3 ڈگری بڑھ گیا، کل 39 تک جانے کا امکان
- رانی پورزیادتی و ہلاکت کیس؛ ’’ ہمیں دھمکایا گیا اور ڈرا کر صلح نامہ پر دستخط کرائے‘‘ والدین
- سائٹ میں نئی بھرتیوں سے متعلق اطلاعات غلط ہیں،ایم ڈی
- مودی سرکار فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے؛ راہول گاندھی
- پنجاب حکومت کا لاہور میں 7 سے 9 نومبر یوتھ فیسٹیول کرانے کا اعلان
- اسرائیل میں غزہ پر حملوں کی تقریب پر حماس کے راکٹ حملے؛ تصاویر وائرل
- کراچی؛ بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا
- نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست 48 برس بعد واپس موصول
- ایم این اےسہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،اسپیکر کا کارروائی کیلیےالیکشن کمیشن کو خط
- یواے ای؛ دفتر میں خاتون ساتھی کا گال چھونے پر ملازم پر 10 ہزار درہم جرمانہ
- اے این ایف کی گہرے سمندر میں کارروائی، 60 کلوگرام آئس تحویل میں لے لی
- پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ
- دہشتگردی کے مقدمے میں اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- جعلی حکومت نے عوام اور افواج پاکستان کے ٹکراؤ کا منصوبہ بنایا تھا، بیرسٹر سیف
- حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ
- ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری
- فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم
موٹر وے زیادتی حادثہ، متنازع ڈرامے میں کام کرنے پر حدیقہ کیانی کا ردِعمل آگیا
کراچی: موٹر وے زیادتی کیس سے مماثلت رکھنے والے متنازع ڈرامے میں دکھائے گئے مناظر سے متعلق اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی کا بیان سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کے ڈرامے ’حادثہ‘ کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے اور پیمرا سے اس ڈرامے کے میکرز کے خلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی جارہی ہے۔
تاہم ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی حدیقہ کیانی نے اِن الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈرامے اور اس کی کہانی کا موٹر وے زیادتی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
To know that something I have been a part of is being used to hurt and trigger a survivor is something I cannot stand for. pic.twitter.com/7GmV3IMG2B
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) August 28, 2023
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کئی ممالک اور سوسائٹیز میں اس طرح کے دررناک واقعات سامنے آتے ہیں جس میں مردوں، خواتین یہاں تک کہ بچوں کو گھر والوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
حدیقہ کیانی نے کہا کہ انہوں نے ڈرامہ کرنے سے پہلے میکرز سے کئی مرتبہ سوال کیا تھا کہ یہ موٹر وے حادثے کی کہانی تو نہیں تاہم انہوں نے انکار کیا اور میں بھی یہی کہنا چاہتی ہوں کہ اس ڈرامے کا 2020 کے واقعے یا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ٹی وی اینکر فریحہ ادریس نے ڈرامے کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے اپنے طویل ٹوئٹ میں یہ بتایا تھا کہ موٹر وے حادثے کی متاثرہ خاتون نے انہیں فون کر کے دردناک آواز میں کہا ہے کہ وہ شدید تکلیف میں ہیں اور اس طرح ان کے گھر والے سسرال والے بچے اور خاندان ٹی وی پر ان کے ریپ کی کہانی کو دیکھیں اس دن کو دیکھنے سے بہتر تھا کہ وہ مر جاتیں۔
فریحہ ادریس نے نجی ٹی وی اور ڈرامے کے میکرز پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس ڈرامے کو بند کیا جائے اور پیمرا اس معاملے پر سخت نوٹس لے۔
سوشل میڈیا پر بھی عوام کی جانب سے اس ڈرامے پر تنقید کی جارہی ہے جبکہ اس کی نشریات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔