ارشد ندیم کی تعریف کرکے نیرج چوپڑا کی والدہ نے بھارتی صحافی کو خاموش کرادیا

میں ارشد ندیم کی فتح پر بھی بہت خوش ہوں، بھارتی گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی کی ماں کا بیان


ویب ڈیسک August 29, 2023
میں ارشد ندیم کی فتح پر بھی بہت خوش ہوں، بھارتی گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی کی ماں کا بیان

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کی والدہ کے پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر بھارتی صحافی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔

بھارتی صحافی کسی بھی موقع پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی سے باز نہیں آتے۔ ایسا ہی ایک منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب بھارتی گولڈ میڈ لسٹ ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ اپنے بیٹے کی جیولن تھرو مقابلے میں فتح پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

بھارتی صحافی نے اس کامیابی کو بھی سرحدی جنگ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے نیرج چوپڑا کی والدہ پر سوال داغا کہ آپ کے بیٹے کا پاکستان کو شکست دینا کتنی بڑی کامیابی ہے؟



بغض اور نفرت سے بھرے بھارتی صحافیوں کے توقع کے برخلاف نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے جواب دیا کہ دیکھو جی، میدان میں جاؤ گے تو سارے کھلاڑی ہیں، کوئی نہ کوئی تو جیتے گا، پاکستان سے ہو یا ہریانہ سے ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں پاکستانی ارشد ندیم کی جیت پر بھی بہت خوش ہوں۔

نیرج چوپڑا کی عظیم ماں کے اس بیان پر بھارتی صحافی اپنا سا منہ لیکر رہ گئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے بھی ارشد ندیم کی تعریف کی تھی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی تھیں۔

نیرج چوپڑا نے کہا تھا کہ ایک وقت تھا کہ جیولن تھرو میں صرف یورپی کھلاڑیوں کا ڈنکا بجتا تھا لیکن اب میں اور پاکستان کے ارشد ندیم اس کھیل میں آگے ہیں۔ اس پر خوشی ہوتی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں