شاہ رخ خان کی ’جوان‘ ہندی سینما کی تاریخ میں انوکھا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے تیار
ایٹ لی کی ہدایت کاری میں بننے والی میگا ایکشن تھرلر 7 ستمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی میگا تھرلر 'جوان' صبح چھ بجے فلم اسکریننگ کے ساتھ ہندی سینما میں نیا ریکارڈ قائم کرنے جارہی ہے۔
جیسے جیسے 'جوان' کی ریلیز قریب آتی جارہی ہے، کنگ خان کے مداحوں کا جوش بڑھتا جارہا ہے اور ممبئی کے گیٹی گلیکسی سینما میں فلم کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔
اداکار کے سب سے بڑے فین کلب 'ایس آر کے یونیورس' نے ایکس پر اعلان کیا ہے کہ 7 ستمبر کو ممبئی میں صبح چھ بجے فلم کی خصوصی اسکریننگ ہو گی۔
فین کلب کے مطابق انہوں نے بلاک بسٹر 'پٹھان' کی صبح نو بجے اسکریننگ کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا اور اب 'جوان' کو بھی نیا اعزاز ملنے والا ہے۔
فلم کا نیا گانا 'رامایا واستاویا' حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے جبکہ 31 اگست کو رات نو بجے برج خلیفہ دبئی پر 'جوان' کا ٹریلر ریلیز کیا جائے گا۔
نامور فلمساز ایٹ لی کی ہدایت کاری میں بننے والی میگا ایکشن تھرلر 7 ستمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔