بٹگرام چئیرلفٹ واقعہ جاوید آفریدی نے قومی ہیروز کو نقد انعام اور نوکری دیدی

ہائیر کمپنی لاہور میں دونوں ہیروز کو چیک تقسیم کیے گئے


ویب ڈیسک August 30, 2023
ہائیر کمپنی لاہور میں دونوں ہیروز کو چیک تقسیم کیے گئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے بٹگرام چئیر لفٹ واقعے کے ہیروز کو کیش انعام اور ہائیر کمپنی لاہور میں جاب کا آفر لیٹر دیدیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر جاوید آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے صاحب خان اور حسن زیب کو ہائیر فیکٹری لاہور میں مدعو کیا اور دونوں حوصلہ مند افراد کو کیش ایوارڈ اور جاب آفر لیٹرز پیش کیے۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی کے اونر کا بٹگرام چئیرلفٹ واقعے کے ہیرو کیلئے نوکری اور انعام کا اعلان

واضح رہے کہ صاحب خان اور ساتھیوں نے بٹگرام میں چئیر لفٹ پر پھنسے اسکول طلبا اور ٹیچر کو ریسکیو کرکے جان بچائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں