لاہور جائیداد کیلیے تین کم سن سوتیلے بھائیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے جائیداد کے تنازع پر 4 سالہ ابن وارث، 8 سالہ شارون اور 10 سالہ ارمان کو قتل کردیا تھا، ایس پی ماڈل ٹاؤن


ویب ڈیسک August 30, 2023
ملزم چھ سال سے مفرور تھا جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا، پولیس (فوٹو: اسکرین گریب )

جائیداد کے تنازع پر تین کم سن سوتیلے بھائیوں کو قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین سوتیلے بھائیوں کو قتل کرنے والے سفاک ملزم ہارون کو گرفتا کیا۔

پولیس کے مطابق چھ سال قبل ملزم نے جائیداد کے تنازع پر 4 سالہ ابن وارث، 8 سالہ شارون اور 10 سالہ ارمان کو قتل کردیا تھا، کم سن بچے سفاک قاتل ہارون کے سوتیلے بھائی تھے۔

ملزم بچوں کو کپڑے دلوانے کے بہانے سیالکوٹ لیے گیا تھا جہاں اس نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں بوری میں ڈال کر کچرے میں پھینک دی تھیں۔

تہرے قتل کا مقدمہ ملزم ہاروں کے خلاف تھانہ نارنگ منڈی ضلع سیالکوٹ میں بھی درج کیا گیا تھا، اور وہ پچھلے چھ سال سے روپوش تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کیلیے ایس پی ایچ او لیاقت آباد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیفنس فیز 4 سے ٹریس کرکے ملزم ہارون کو گرفتار کیا۔

TEHRA-QATAL جائیداد کے تنازع پر قتل کیے جانے والے 4 سالہ ابن وارث، 8 سالہ شارون اور 10 سالہ ارمان کی یادگار تصویر

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں