برے وائٹ کی اچانک موت کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 31 اگست 2023
ریسلر کی منگیتر نے اہم انکشافات کردیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ریسلر کی منگیتر نے اہم انکشافات کردیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برے وائٹ کی اچانک موت کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے منسلک ریسلر برے وائٹ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

معروف ریسلر کی منگیتر جوجو آفرمین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا کہ ’’وہ کچھ وقت کیلئے سو رہی تھیں کہ اچانک الارم بجا اور جب میں وہاں پہنچی تو دیکھا برے وائٹ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ انکا جسم نیلا پڑچکا تھا‘‘۔

مزید پڑھیں: معروف ریسلر ’’برے وائٹ‘‘ انتقال کرگئے

انہوں نے کہا کہ ’’میری والدہ نے ابتدائی طور پر وائٹ کو سی پی آر دینے کی کوشش کی، بعدازاں ایمولینس کو کال کی تاہم جب ہم انہیں اسپتال لیکر پہنچے تو وہ پہلے ہی انتقال کرچکے تھے‘‘۔

مزید پڑھیں: جان سینا، دی راک، میٹ ہارڈی سمیت کئی ریسلرز ’’برے وائٹ‘‘ کی موت پر غمزدہ

واضح رہے کہ برے وائٹ کو کچھ مہینوں قبل کورونا وائرس ہوا تھا جس کے باعث وہ رنگ سے دور ہوگئے تھے۔

قبل ازیں ریسلر کی اچانک موت کی خبر کئی ٹاپ ریسلرز جان سینا، ڈوین جانسن، میٹ ہارڈی سمیت کئی اسٹارز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔