’’ناریل کا دودھ مُٹاپے کا سبب بن سکتا ہے‘‘

ناریل کے دودھ میں موجود روغنی خصوصیت حراروں کی کھپت میں اضافہ کرسکتی ہے


ویب ڈیسک September 02, 2023

سبزیجاتی دودھ کی آج کل بہت مانگ ہے لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایک قسم کا سبزیجاتی دودھ لوگوں میں مُٹاپے کا سبب بن سکتا ہے۔

ناریل کا دودھ سیر شدہ چکنائی سے بھرپور ہوتا ہے جو مضر کولیسٹرول کے مقدار کو بڑھا سکتا ہے اور دل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن اس قسم کی چکنائی میں حرارے (کیلوریز) بھرپور مقدار میں ہوتی ہے۔ کین میں آنے والے ناریل کے دودھ میں بغیر چھنے دودھ کی نسبت تین گنا زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔

ماہرِ غذا ٹرِسٹا بیسٹ کے مطابق ناریل کے دودھ میں موجود روغنی خصوصیت حراروں کی کھپت میں اضافہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ناریل کا دودھ چکنائی کی زیادتی کے سبب وزن بڑھانے اور تحولی نظام سست کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔ اگرچہ یہ چکنائی بنیادی طور پر سیر شدہ ہوتے ہیں جو قلبی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بڑی مقدار میں حراروں کی کھپت وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ مزید یہ کہ ناریل کے دودھ میں موجود بھرپور غذائیت، کیلوریز کی مزید کھپت میں اضافہ کرسکتا ہے۔

ڈیئری فارمرز کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سبزیجاتی دودھ پر سے 'دودھ' کا لیبل ہٹایا جس کی وجہ اس کا غذائیت کے اعتبار سے ڈیئری دودھ کے برابر نہ ہونا ہے۔

واضح رہے متعدد مطالعوں میں یہ بتایا جا چکا ہے کہ متبادل دودھ تین اجزاء میں سے کم از کم ایک جز (یعنی پروٹین، کیلشیئم اور وٹامن ڈی) عموماً غذائیت میں کم ہوتا ہے۔ لیکن چکنائی اور دیگر اجزاء کی مقدار زیادہ ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں