مہنگائی کے خلاف وکلا کا پنجاب میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پنجاب بار کونسل نے 2 ستمبر کو صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کرتے قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا


ویب ڈیسک September 01, 2023
—فائل فوٹو

پنجاب بار کونسل نے بجلی، پٹرول، ڈیزل، چینی کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پنجاب بار کونسل کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی اور پٹرول سمیت دیگر اشیا کے قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے سے مہنگائی نے متوسط طبقے کی کمرتوڑ دی ہے۔

بار کونسل نے احتجاجاً 2 ستمبر کو صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا کہ بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں