ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل بارش رُک گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 ستمبر 2023
دونوں ٹیمیں آج دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

دونوں ٹیمیں آج دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ کے اہم معرکے سے قبل موسم کی صورتحال پھر تبدیل ہوگئی، میچ سے 2 گھنٹے قبل کینڈی میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے کے دوران بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ بارش کے باعث میدان پر آؤٹ فیلڈ گیلی ہوجانے کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت مقابلے میں بارش کے 70 فیصد امکانات

اس سے قبل پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا آج کا بڑا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ تھا، جس میں گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے 70 فیصد بارش کی پیشگوئی کی تھی تاہم میچ کے دوران 1 گھنٹہ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل موسم کے تیور بدلنے لگے

تازہ پیشگوئی کے مطابق دن 2 سے 3 بجے کے درمیان بارش کے 40 سے 60 فیصد چانس ہیں جبکہ دن ساڑھے 3 بجے کے بعد کینڈی میں بارش کا امکان 20 فیصد سے کم رہ گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا ہے، کپتان بابراعظم کے علاوہ اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر) محمد نواز، شاداب خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔