پاک بھارت میچ؛ کوہلی کی پاکستانی کھلاڑیوں سے خوش گپیوں کی تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 ستمبر 2023
دونوں ٹیمیں آج دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: کرک انفو)

دونوں ٹیمیں آج دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: کرک انفو)

ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹرز اور ویرات کوہلی کی پریکٹس سیشن کے دوران خوش گپیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستانی کرکٹرز کے درمیان پریکٹس سیشن کے دوران خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

سائیڈ لائن ملاقات میں بھارتی کرکٹرز پاکستان پلئیرز سے ملے اور ایک دوسرے کا حال پوچھا جبکہ ہنسی مذاق کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

بھارتی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گُھل مل گئے، پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان، فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے ملاقات کی جبکہ شاداب خان کا بیٹ بھی چیک کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ کیلیے قومی ٹیم کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان

واضح رہے کہ کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1697621148714901639

https://twitter.com/TheSaadKaiser/status/1697707634659647866

https://twitter.com/grassrootscric/status/1697605726984880425

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔