فائیو سائیڈ ٹورنامنٹ پاکستان ایونٹ میں سیمی فائنل میں پہنچ گیا

میچ مقامی وقت کے مطابق آج 12 بجے دن کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک September 02, 2023
میچ مقامی وقت کے مطابق آج 12 بجے دن کھیلا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ایشیاکپ کے ایونٹ میں سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

قومی ٹیم ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عمان کے مدمقابل ہوگی جبکہ بھارت کو ملائشیا کا چیلنج درپیش ہوگا، دونوں سیمی فائنل میچز آج ہی کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل پاکستان اور عمان کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق آج 12 بجے دن کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور ملائشیا کے مابین دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف 21 گول کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکور کی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی منندر سنگھ 20 گول کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: فائیو سائیڈ ٹورنامنٹ؛ پاکستان اور ملائشیا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 5سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر ر محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے نے ورلڈکپ میں شرکت کوالیفائی کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں