ماہرہ خان راستہ بدل کر اللہ سے رجوع کریں نور بخاری

یہی وقت ہے پکار کو سننے اور راستہ تبدیل کرنے کا، اداکارہ نور


ویب ڈیسک September 02, 2023
ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں اپنے ڈپریشن میں مبتلا رہنے سے متعلق بات کی تھی:فوٹو:فائل

سابق اداکارہ نور بخاری نے ماہرہ خان کو راستہ تبدیل کرکے اللہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔

نور بخاری نے سوشل میڈیا کی پوسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے اللہ سے رجوع کریں۔

نور بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ ذہنی طور پر پریشان ہوں اور بے چینی کا شکار ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی روح کو اللہ تعالیٰ سے جڑنے کی ضرورت ہے۔یہی وقت ہے اس پکار کو سننے اور اپنا راستہ بدلنے کا۔ اللہ آپ کی تکلیف کم کرے۔ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار رہنے سے متعلق بات کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے نور کی پوسٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے ڈپریشن کو بیماری اور اس کے علاج کی اہمیت اجاگر کی جبکہ دیگر صارفین نے نور بخاری کے مشورے کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں