کیپٹل ہِل حملے میں ملوث دائیں بازو کے رہنما کو 18 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 ستمبر 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

 واشنگٹن: انتہائی دائیں بازو کے گروپ پراؤڈ بوائز کے رہنما کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل پر حملے کے الزام میں 18 سال قید اور دائیں بازو کے ایک اور رُکن کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپیٹل حملے سے متعلق اب تک جو بھی مقدمات کی سماعت ہوئی ہے، اس میں سے دائیں بازو پراؤڈ بوائیز لیڈر کو ملنے والی سزا طویل سزاؤں میں سے ایک ہے۔

دائیں بازو کے دوسرے رُکن کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی جس پر ملزم نے عدالت سے نکلتے وقت ’ٹرمپ جیت گیا‘ کے نعرے لگائے۔ دونوں ملزمان انتہائی دائیں بازو کے گروپوں کے نئے ممبران تھے جنہیں 6 جنوری 2021 میں کانگریس پر حملہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی شکست کو ’تبدیل‘ کرنے کی کوشش پر سزا سنائی گئی۔

غداری کی سازش کے مرتکب پراؤڈ بوائز کے رہنما ایتھن نورڈین کی 18 سال کی سزا، مئی میں اوتھ کیپرز کے بانی اسٹیورٹ روڈس کو سنائی گئی 27 سال قید کی سزا کے بعد دوسری طویل مدتی سزا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔