- توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری
- پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، بیرسٹر سیف
- پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج؛ دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت اور داخلی راستے سیل
- پنجاب؛ ناقص کارکردگی پر وزارت تعلیم کے 3 افسران معطل
- آرمی چیف سے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- سینٹرل کنٹریکٹس؛ پی سی بی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی
- دلکش رنگوں والی روزیٹ نیبیولا کی تازہ تصویر جاری
- 50 ڈالر میں خریدی گئی سو سال پُرانی تصویر کی نیلامی لاکھوں ڈالر میں متوقع
- الزائمرز کی دوا میں اہم پیش رفت
- راولپنڈی؛ جائیداد کے تنازع پر گاڑیوں کے شوروم پر اندھا دھند فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی
- افغان اسپنر راشد خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
- پاکستان میں کم خرچ فیول کا حامل ٹریکٹر متعارف
- لبنان پراسرائیل کےحملوں میں شدت؛ گزشتہ 20 گھنٹوں میں 37 افراد شہید
- پی آئی اے کے بولی دہندگان ملازمین کو فارغ ، پنشن نہیں دینگے
- تعلیمی اخراجات جی ڈی پی کا صرف 1.5فیصد، 4 فیصد تک لانے کی سفارش
- وکلا تنظیموں نے آئینی ترامیم مسترد کر دیں، کنونشن کا اعلان
- اقتصادی رابطہ کونسل، دفاعی منصوبوں کیلیے 45 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی نے پروسیجر کمیٹی کے اقدامات چیلنج کردیے
- فیصلے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم پر غیر یقینی صورتحال برقرار
- اسرائیل کے جنوبی بیروت پر رات گئے حملے، ہدف حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ تھے
پاکستان چلے جاؤ؛ بھارتی ٹیچر نے مسلم طلبا کو کلاس سے نکال دیا
بنگلور: بھارت میں یوپی اور دہلی کے بعد اب ریاست کرناٹک میں بھی درس و تدریس سے وابستہ اساتذہ بھی ہندواتوا کے نظریے میں ڈھل گئے اور مسلم طلبا کے ساتھ اہانت آمیز رویہ رکھنے لگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں شیوموگا ضلع کے ایک اسکول میں پانچویں جماعت کے دو مسلم طلبا لڑ رہے تھے اور شور مچا رہے تھا جس پر کلاس ٹیچر غصے میں آگئے اور بچوں کو سمجھانے کے بجائے کہا کہ پاکستان جاؤ، یہ ہندوؤں کا ملک ہے۔
یہ خبر پڑھیں : بھارت؛ایک اور اسکول ٹیچر نے توہینِ اسلام کی اورمسلم طلبا کو ہراساں کیا
مسلم بچے اپنے رول ماڈل ٹیچر کی تعصب بھری زبان دیکھ کر افسردہ ہوگئے اور گھر آکر رونے لگے۔ والدین کے پوچھنے پر طلبا نے پورا قصہ سنایا جس پر والدین نے محکمہ تعلیم میں ٹیچر کی شکایت کردی۔
محکمہ تعلیم نےکلاس ٹیچر کا دوسرے اسکول تبادلہ کرکے کارروائی کا حکم دیا اور ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت میں ہندوتوا راج؛ ٹیچر نے ہندو طلبا سے مسلمان بچے کو تھپڑ لگوادیے
یاد رہے کہ اس سے قبل اتر پردیش کے ایک اسکول میں ٹیچر نے ہندو کلاس فیلوز سے مسلم طالب علم کو تھپڑ لگوائے تھے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی تاہم ٹیچر اپنی ڈھٹائی پر قائم رہی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔