بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بجلی کے بل معاف

ویب ڈیسک  پير 4 ستمبر 2023
مدھیہ پردیش میں ریاستی انتخابات جلد ہونے والے ہیں:فوٹو:فائل

مدھیہ پردیش میں ریاستی انتخابات جلد ہونے والے ہیں:فوٹو:فائل

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں عوام کے  لیے بجلی کے معاف کردئیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی انتخابات سے قبل عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج چوہان نے کابینہ کی منظوری سے 31 اگست 2023 تک کے بڑھے ہوئے بجلی کے بلوں کو ملتوی کرنے اور ستمبر میں بجلی کے بل صفر کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

رپورٹس کے مطابق عوام کو گیس ک سلینڈر بھی ساڑھے چار سو روپے میں فراہم کیے جائیں گے اور مختلف سڑکوں کی بھی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔