- اسرائیل میں غزہ پر حملوں کی تقریب پر حماس کے راکٹس حملے؛ تصاویر وائرل
- کراچی؛ بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا
- نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست 48 برس بعد واپس موصول
- ایم این اےسہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،اسپیکر کا کارروائی کیلیےالیکشن کمیشن کو خط
- متحدہ عرب امارات؛ خاتون کولیگ کا گال چھونے پر 10 ہزار درہم جرمانہ
- اے این ایف کی گہرے سمندر میں کارروائی، 60 کلوگرام آئس تحویل میں لے لی
- پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ
- دہشتگردی کے مقدمے میں اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- جعلی حکومت نے عوام اور افواج پاکستان کے ٹکراؤ کا منصوبہ بنایا تھا، بیرسٹر سیف
- حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ
- ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری
- فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم
- نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ: ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- حکومت سندھ کا ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ
- رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نام
- فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدر
- اسرائیل 7 اکتوبر اور یرغمالیوں کے نام پر فلسطین، لبنان اور مصر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، بلاول
- زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا
- کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلیے 11 رکنی کمیٹی کی منظوری
- لبنان میں حزب اللہ سے دوبدو جھڑپیں؛ اسرائیلی فوج کا دوسرا اہلکار بھی ہلاک
6 سالہ برازیلین بچی کے اغوا کا ڈراپ سین، پاکستانی باپ ملوث نکلا
لاہور: ڈسکہ پولیس نے 6 سالہ برازیلین بچی میگن برگس کو بازیاب کرواکے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ماجرا کلاں کا رہائشی عبدالرحمن 13 برس قبل بذریعہ ڈنکی بیرون ملک گیا تھا جہاں پر اس نے برازیلین نیشنل خاتون سے تعلقات استوار کیے جن سے میگن برگس پیدا ہوئی۔
پولیس کے مطابق 5 سال قبل عبدالرحمان اور برازیلین خاتون میں علیحدگی ہو گئی، مقامی قوانین کے تحت بچی ہفتہ میں 5 دن ماں کے پاس رہتی اور 2 دن والد کے پاس رہتی تھی اور 20 اگست 2023 کو عبدالرحمن بچی کو والدہ سے مستقل چھیننے کے لیے میگن برگس کو لیکر پاکستان آگیا۔
پولیس نے بتایا کہ والد نے بچی کو اپنے والدین کے پاس ماجرہ کلاں تحصیل سمبڑیال چھوڑا اور مورخہ 27اگست کو واپس چلا گیا۔ مورخہ 25اگست کو عبد الرحمن نے بچی کی والدہ کو بذریعہ فون بتلایا کہ کسی نے بچی کو پارک سے اغوا کر لیا ہے۔
حقیقت کا رنگ دینے کیلیے عبد الرحمن نے تھانہ فیکٹری ایریا ضلع شیخوپورہ میں 26اگست کو مقدمہ 4297/23 بجرم 363 ت پ درج کروایا، بچی کی والدہ نے برازیل ایمبیسی واقع میونخ جرمنی میں کونسلیٹ جنرل کو بچی کے اغواء کے بارے میں بتایا۔
جرمن ایمبیسی نے پاکستان میں برازیل ایمبیسی واقع اسلام آباد کو بذریعہ ای میل درخواست کی کہ بچی کو بازیاب کروایا جائے، جس پر ڈپٹی ہیڈ آف میشن برازیل ایمبیسی نے بچی کی برآمدگی کے بارے میں ڈی پی او سیالکوٹ کو مراسلہ لکھا۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ڈی ایس پی سر کل سمبڑیال اور ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ کو بچی کی بازیابی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جنہوں نے کو نسلر آفیسر برازیل ایمبیسی اسلام آباد کے ہمراہ بچی کو مورخہ 03.09.23 کو عبد الرحمن کے والد کے گھر سے بازیاب کر کے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔