ایشیاکپ کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی میں سرد جنگ شروع

ویب ڈیسک  منگل 5 ستمبر 2023
جے شاہ نے ایک بار پھر میچز شیڈول کے مطابق کرنے کی ضد پکڑلی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

جے شاہ نے ایک بار پھر میچز شیڈول کے مطابق کرنے کی ضد پکڑلی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ایشیاکپ کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان سرد جنگ شروع ہوگئی۔

ایشیاکپ ٹورنامنٹ کے دوران بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکریٹری بی سی سی آئی نے ایک بار پھر میچز شیڈول کے مطابق کرنے کی ضد پکڑلی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ: سپر فور مرحلے کے میچزکولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ کولمبو سے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر رضامندی کے بعد جے شاہ نے پھر انکار کردیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب براڈ کاسٹررز کی جانب سے ہمبنٹوٹا میں میچز کرانے کیلئے لاجسٹک کے انتظامات شروع کر دیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔