باجوڑ دھماکے میں 1 شخص جاں بحق 1 زخمی
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ خوڑ میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ خوڑ میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ایک شدید زخمی ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق زخمی کو طبی امداد جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد بھی اکھٹے کرلیے۔