بیوی کے ساتھ جانے سے انکار پر شوہر کی فائرنگ سے ساس، سسر اور سالا جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 7 ستمبر 2023
 (فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

بنوں: خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں ناراض بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے مشتعل ہوکر سسرالیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ میزیان کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں ملزم نے روٹھی بیوی کے ساتھ گھر نہ جانے پر سسرال والوں سے پہلے جھگڑا کیا اور پھر مشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو مرد اور خاتون زخمی ہوئے جو ملزم کے ساس، سسر اور سالا ہیں۔

پولیس نے واقعے کے بعد موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا۔ پولیس حکام نے عینی شاہد کا ابتدائی بیان قلم بند کرنے کے بعد فائرنگ میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون شوہر سے ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر پر آئی ہوئی تھی جس کو منانے کے لیے ملزم آیا اور پھر ساتھ جانے سے انکار کرنے پر فائرنگ کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔