روس کا قبضے میں لئے گئے یوکرینی علاقوں میں انتخابات کروانے کا فیصلہ

روس کا یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، کونسل آف یورپ


ویب ڈیسک September 08, 2023
[فائل-فوٹو]

روس یوکرین کے مقبوضہ حصوں میں رواں ہفتے کے آخر میں بلدیاتی انتخابات کروانے جارہا ہے جس کا مقصد ان علاقوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا میں روس کی جانب سے تعینات شدہ قانون سازوں کے لیے ووٹنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے جو اتوار کو ختم ہو گی۔

انسانی حقوق کی تنظیم کونسل آف یورپ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ روس کا یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے جسے روس مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کی وزارت خارجہ نے روس کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ جعلی انتخابات ہیں۔ یوکرینی پارلیمنٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ روس کی ان علاقوں میں ووٹنگ یوکرینی شہریوں کے لیے خطرہ ہے۔ یوکرینی حکام نے دوسرے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ووٹ کے نتائج کو تسلیم نہ کریں۔

علاوہ ازیں سیاسی تجزیہ کار عباس گلیاماؤف نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ الحاق شدہ علاقوں پر مکمل کنٹرول نہیں ہے، روس کیلئے مقبوضہ علاقوں میں معمول کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری رکھنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں