بالاکوٹ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ دو افراد جاں بحق

حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایس ایچ او بالاکوٹ


ویب ڈیسک September 11, 2023
فوٹو : اسکرین گریب

بالاکوٹ کے علاقے پارس میں شاران کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثے کے باعث دو سیاح جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او بالاکوٹ طارق خان کے مطابق جیپ حادثے میں چھ سیاح زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو بالاکوٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں