خٰیبرپختونخوا کے آئی جی کی معطلی کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل
اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشن کے حوالے سے وضاحت جاری کردی
September 11, 2023
سماجی رابطے کی سائٹس اور سوشل میڈیا پر خیبرپختونخوا کے آئی جی کی معطلی کا نوٹی فکیشن وائرل ہوا ہے۔
اس حوالے سے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا اور بتایا کہ یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی جی کے پی کے کی معطلی اور تبادلے کا وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ نوٹی فکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں اختر حیات گنڈا پور بحیثیت آئی جی پولیس ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔