حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتارکروڑوں کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

ملزم کے گھرسے ایک کروڑروپے،2ہزارامریکی ڈالرز،48 ہزارسعودی ریال و دیگر کرنسی برآمد کی گئی، ایف آئی اے


Staff Reporter September 13, 2023
ملزم یوسف کو بہادرآباد میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے ( فوٹو: ایکسپریس )

ایف آئی اےنےکارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کوگرفتار کرکے کروڑوں کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل حکام کے مطابق بہادرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرملکی کرنسی کے لین دین میں ملوث یوسف نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے گھرسے ایک کروڑروپے،2ہزارامریکی ڈالرز،48 ہزارسعودی ریال،12کروڑ64لاکھ ایرانی تمن، 94ہزار600 شامی پاؤنڈز، 30ہزار700 روپےانڈین کرنسی برآمد کی گئی۔

اس کے علاوہ 530 لیبیئن دینار،17ہزار500عراقی دینار، 26ہزار650 ڈنمارک کرونر، 8ہزار710 سوئیڈن کرونے، 14ہزار500 ناروے کرونے، 1560 ترکمانستان منات جبکہ905 آذربائیجان منات بھی برآمد کیے گئے۔

ایف آئی کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے