ایشیاکپ: سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 13 ستمبر 2023
 (فوٹو: کرک انفو)

(فوٹو: کرک انفو)

کولمبو: ایشیاکپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

کولمبو میں سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، زمان خان کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔ انہیں نسیم شاہ کی جگہ ایشیاکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر کو بھی پلیئنگ الیون شامل کیا گیا ہے جبکہ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور حارث رؤف کو آرام کروایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انجری کا شکار نسیم شاہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، امام الحق، شاہین آفریدی اور افتخار احمد شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔